شمالی کوریا کے دارالحکومت میں 5 دن کیلئے لاک ڈاؤن نافذ

پیانگ یانگ:شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں سانس کی بڑھتی بیماری کے باعث 5 دن کے لیے لاک ڈاؤ ن لگادیا گیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹس میں کورونا کا ذکر موجود نہیں ہے تا ہم  لوگوں کو اتوار تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق حکام کی جانب سے شہریوں کو دن میں متعدد دفعہ بخار بھی چیک کرنے کا کہا گیا ہے۔