سعودی عرب اوربرطانیہ کے درمیان دفاعی سمجھوتے پر دستخط

ریاض:سعودی عرب کے وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے بدھ کے روز دارالحکومت الریاض میں برطانیہ کے وزیر دفاع بین والس سے ملاقات کی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس ملاقات کے دوران میں فیوچرکمبیٹ ایئرسسٹم (ایف سی اے ایس) پروگرام میں سعودی عرب کی شرکت کے حوالے سے ایک سمجھوتے پر دست خط کیے گئے ہیں۔

فیوچرکمبیٹ ایئرسسٹم (ایف سی اے ایس)کا اعلان سب سے پہلے 2017 میں فرانسیسی صدرعمانوایل ماکروں اور اس وقت کی جرمن چانسلر اینجیلامیرکل نے کیا تھا۔

اسے 2040 سے یوروفائٹر اور داسالٹ رافیل کی جگہ انسان بردار اور بغیر پائلٹ کے امتزاج پرمبنی طیاروں کی تیاری کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔