ملک بھر میں جان بچانے والی 131ادویات کی شدید قلت 

جڑانوالہ: ملک بھر کے مختلف شہروں میں جان بچانے والی131 ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے حکام نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ مارکیٹ میں عدم دستیاب ادویات زیادہ تر ملٹی نیشنل دواساز کمپنیوں کی ہیں، اکثر ملٹی نیشنل کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں کے تنازع پر پیداوار بند کردی ہے۔

وزارت صحت کے حکام نے ڈریپ سے درخواست کی ہے کہ ادویات کی بلا تعطل سپلائی کے اقدامات کیے جائیں۔

دوسری جانب ڈریپ حکام کے مطابق ادویات کی عدم دستیابی کے معاملے کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے، ناپید ہونے والی اکثر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے لیے ڈریپ نے سفارش کر رکھی ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 7 روپے 9 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے کا ہوگیا۔ جمعرات کے روز کرنسی مارکیٹ میں بھونچال آگیا،انٹر بینک میں ڈالر تقریباً19روپے اور اوپن مارکیٹ میں 15روپے بڑھ گیا۔