افغانیوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگانے کا فیصلہ ، نئی پالیسی تیار

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پاکستان میں رہنے والے افغانیوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں پالیسی مرتب کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی فیصلے کے بعد افغان پناہ گزین کسی بھی جگہ آزادانہ نقل و حرکت نہیں کرسکیں گے اور ان کی نقل وحرکت تھانوں میں اندراج سے مشروط ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی مرتب کردہ پالیسی کے مطابق ایک صوبے سے دوسرے صوبے یا ایک شہر سے دوسرے شہر جانے کیلئے انٹری کروانا لازمی ہوگا۔

افغان باشندوں کو کسی جگہ جانے سے پہلے متعلقہ تھانے کو آگاہ کرنا ہوگا، نئے شہر میں جانے کا مقصد اور پتہ سے بھی تھانہ کو آگاہ کرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق تمام افغان باشندوں کا ڈیٹا ایک ہی جگہ جمع کیا جائے گا، بارڈ پر انٹری کے نظام کو مؤثر بنایا جائے گا، ویزا یا رہائشی اجازت نامہ کی مدت ختم ہونے پر واپس جانا ہو گا۔