پاکستان تحریک انصاف نے مینارپاکستان کا جلسہ 22 کے بجائے 23 مارچ کو کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان اور چوہدری پرویزالٰہی کی ملاقات میں جلسے کی تاریخ پرمشاورت کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی اب 23 مارچ کوجلسے کی درخواست دے گی، حکومت نے ابھی تک 22 مارچ کو جلسے کی اجازت نہیں دی۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے کے انتظامات کیلئے کم از کم تین دن درکار ہوں گے، اجازت نہ ملنے کے باعث اب 22 مارچ کو جلسے کا انعقاد ممکن نہیں۔