میٹا کا ٹویٹر کو ٹکر دینے والی ایپ ”ٹھریڈز“ 6 جولائی کو لائیو کرنے کااعلان

فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مرکزی کمپنی میٹانے ٹویٹرکی طرز پر تیار کی گئی ایپ“ٹھریڈز“ کو6 جولائی کا لائیو کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیش بورڈ بہت حد تک ٹویٹرسے مشابہہ ہے جوانسٹاگرام لنک کے ساتھ کام کرے گا، اسے ٹیکسٹ اور گفتگو کی طرز پر ایپ میں ڈھالاگیا ہے جوایک طرح سے ٹویٹر کی متبادل ہی ہے، اوراس کے پیچھے والے حصہ پردواہم عوامل ہیں۔

دوسری جانب ٹویٹرنے اب ٹویٹر ڈیک کیلئے بھی ویریفائڈ اکاؤنٹ کی شرط لگادی ہے جس کے اثرات سامنے آئیں گے،خیال ہے کہ اس سے ایلون مسک زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سبسکرپشن کی جانب متوجہ کرنا چاہتے ہیں۔

ادھر تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ میٹا کی ’تھریڈز‘ ایپ ہرطرح سے مفت ہوگی، اس میں پوسٹ اور الفاظ کی کوئی حد بھی نہیں رکھی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایلون مسک کے فیصلوں سے مقبول ہوئی ٹویٹر ایپ کو بہت دھچکا لگا ہے۔ اس سے قبل بھی کئی بڑی شخصیات اسے چھوڑ کر متبادل ایپ پر جاچکی ہیں۔ دوسری اہم وجہ، خود ایلون مسک اورمارک زکربرگ کے درمیان بھی چپقلش جاری ہے جو کئی سطح تک بڑھ چکی ہے۔