ناسا نے 13سالہ پاکستانی طالبہ بسمہ سولنگی کو امریکا بلو ا لیا

ناسا کی دعوت پر بسمہ سولنگی اور دیگر طالبات کراچی ایئرپورٹ سے امریکا کے لیے روانہ ہوگئیں، بسمہ نے ٹیم کے ساتھ ڈرائیورز کی حفاظت کے لیے ایک چشمہ بنایا ہے۔

 پاکستان کی بسمہ سولنگی نے اپنی ٹیم کے ساتھ ڈرائیورز کی حفاظت کے لیے ایک ایسا چشمہ بنایا ہے جو ڈرائیورز کو سونے پر انتباہ جاری کرے گا، ان کی اس کاوش سے متاثر ہو کر انھیں ناسا کی جانب سے مدعو کیا گیا تھا۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کی دعوت پر بسمہ سولنگی اور دیگر طالبات کراچی ایئرپورٹ سے امریکا کے لیے روانہ ہوگئی ہیں۔

بسمہ سولنگی اور ان کی ٹیم نے مل کر ڈرائیورز کی حفاظت کے پیش نظر ایک چشمہ بنایا ہے، ڈرائیورز اگر گاڑی چلاتے وقت سو جائیں تو یہ چشمہ اس کی نشاندہی کرے گا۔

13 سالہ بسمہ سولنگی کا تعلق ضلع سانگھڑ کے گاؤں فدا حسین ڈیرو سے ہے، بسمہ کو شاندار کارنامہ انجام دینے پر ناسا کی جانب سے امریکا بلایا گیا ہے۔