اسلام آباد:سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال بھی نگراں وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر سامنے آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم کے عہدے کی دوڑ میں بلوچستان بھی شامل ہوگیا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ جام کمال بھی نگراں وزیراعظم کے مضبوط امیدواروں میں شامل ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار، خلیل رمدے، شاہد خاقان اور محمد میاں سومرو بھی نگراں وزیراعظم کے امیدوار ہیں۔