سائفر کہانی : تحریک انصاف کا موقف جاری

تحریک انصاف کی جانب سے سائفر کہانی کے عنوان سے موقف جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دنیا پر سائفر کی حقیقت عیاں ہو چکی ہے۔

سائفر کے منظرعام پر آنے سے تحریک انصاف کا موقف درست ثابت ہوا ہے۔ 

‏یہ بھی کہا گیا ہے کہ سائفر اسٹوری سے تحریک کے موقف کے ساکھ اور انصاف کو ناقابل تنسیخ طور پر ثابت ہوا ہے جس کا اعادہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے بار ہا کیا ہے۔

تحریک انصاف نے مطالبہ کیا ہے کہ سائفر معاملے کی جامع تحقیقات اور اس کے نتائج کو عام کرنے کے لئے ایک اعلیٰ اختیاراتی عدالتی کمیشن تشکیل دیا جانا چاہئے۔