توشہ خانہ فوجداری کیس میں اٹک جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو فرمائشہ ناشتہ پیش کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ جیل میں عمران خان کو ان کی فرمائش پر ناشتے میں چائے اور ایک چپاتی دی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل میں بھی اپنے معمولات جاری رکھتے ہوئے فٹنس کے لیے صبح کی ورزش بھی کی۔
واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 5 جولائی کو توشہ خانہ فوجداری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روہے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں انہیں مزید 6 ماہ کی قید بھگتنی ہوگی۔
ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے فیصلے میں عمران خان کو بدعنوانی کا مرتکب قراردیا۔