باجوڑ، پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے کرپشن کیس میں گرفتار

باجوڑ: خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پولیس اور اینٹی کرپشن نے مشترکہ کاروائی کر کے سابق رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان کو گرفتار کرلیا۔

باجوڑ پولیس اور اینٹی کرپشن نے خیبرپختونخوا کے علاقے تیمر گرہ میں کاروائی کی، جس کے نتیجے میں سابق ایم این اے کی گرفتاری عمل میں آئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر حمید نے کہا ہے کہ سابق ایم این اے کو گھر میں گھس کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر کے گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ گل ظفر خان کی اس انداز سے گرفتاری بزدلانہ فعل ہے۔