ڈیرہ اسماعیل خان میں سالانہ10 ارب روپے کی بجلی چوری کا انکشاف

اسلام آبا د:خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں سالانہ10 ارب روپے کی بجلی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقے ڈی آئی خان میں 1لاکھ 63ہزار 841 بجلی کے میٹرز صارفین کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔

سالانہ 16 ارب روپے کی بجلی فراہم کی جاتی ہے جس میں پیسکو کو صرف 6ارب روپے وصول ہوتے ہیں اور 10ارب روپے کی بجلی چوری ہوجاتی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق  ڈی آئی خان اور بھکر دونوں اضلاع میں غربت کی شرح ایک جیسی ہے اور تعلیم یافتہ و شہری آبادی میں بھی معمولی فرق ہے لیکن بجلی چوری سے ہونے والے نقصان میں نمایاں فرق دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈی آئی خان میں 38 فیصد عوام پڑھی لکھی ہے جبکہ بھکر میں 43 فیصد آبادی تعلیم یافتہ ہے، ڈی آئی خان میں 22 فیصد عوام شہروں میں آباد ہیں جبکہ بھکر میں 16 فیصد آبادی شہر میں مقیم ہے۔