ورلڈ کپ: پاکستانی صحافیوں و شائقین کو بھارتی ویزے جاری نہ ہو سکے پی سی بی نے اظہار تشویش

ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کے لیے پاکستانی شائقین اور صحافیوں کو تاحال بھارتی ویزے جاری نہ ہو سکے۔

پاکستانی شائقین اور صحافیوں کو تاحال ویزوں کا اجرا نہ ہونے پر پی سی بی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پی سی بی نے کہا کہ آئی سی سی شائقین، صحافیوں کو ویزوں کے اجرا میں کردار ادا کرے۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈر کو با آسانی 81 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا تھا۔