ورلڈکپ، نیوزی لینڈ کا نیدر لینڈز کو جیت کیلئے 323رنز کا ہدف

حیدرآباد: ورلڈ کپ 2023 کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ  نے نیدرلینڈز کو جیت کیلیے 323 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ورلڈکپ کا چھٹا میچ نیوزی لینڈ اور نیدرلینڈز کے درمیان حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیدر لینڈز کے کپتان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کیویز کو اوپننگ کا آغاز اچھا ملا اور 67 پر پہلی وکٹ گری، پھر دوسری وکٹ 144 پر گری۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں 322 رنز اسکور کیے۔ ول ینگ 70، کپتان ٹام لاتھم 53 اور رچن رویندرا 51 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

آریان دت، پاؤل وان میکرین، رویلوف نے دو، دو وکٹیں لیں جبکہ ایک وکٹ باس ڈی لے حصے میں آئی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے اپنے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ نیدرلینڈ کی ٹیم کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کیوی ٹیم دو پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ نیدر لینڈز شکست کی وجہ سے آٹھویں نمبر پر ہے۔