کراچی: سندھ میں پولیو کی علامات سامنے آنے کے بعد انسداد پولیو مہم 27 نومبر سے شروع کی جائے گی۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق حال ہی میں رپورٹ ہونے والے پولیو کے کیسز اور مثبت ماحولیاتی نمونوں کے سامنے آنے کے بعد 27 نومبر سے صوبے کے 30 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی۔
سات روز تک جاری رہنے والی اس مہم کے لیے صوبے کے ایک کروڑ سے زیادہ بچوں کا ہدف رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 27 نومبر سے ملک بھر میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا ۔ اس سلسلے میں کراچی سمیت سندھ بھر کے 30 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی، جو 3 دسمبر کو ختم ہوگی۔
یاد رہے کہ رواں برس ملک بھر سے لیے گئے 64 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ 5 پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 2 کا تعلق کراچی سے ہے۔