آئی سی سی نے اماراتی ٹی 10 لیگ کو آفیشل اسٹیٹس سے نواز دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اماراتی بورڈ کی انٹرنیشنل کرکٹ لیگ (آئی ایل ٹی ٹوئنٹی) کو آفیشل اسٹیٹس سے نواز دیا ہے۔

چیف آپریٹنگ آفیسر آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ سبحان احمد کے مطابق امارات کرکٹ کے لیے یہ کافی بڑی کامیابی ہے کیوں کہ آئی سی سی کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ لیگ کو آفیشل اسٹیٹس مل گیا ہے۔

اماراتی انٹرنیشنل لیگ کے سی ایف او نے مزید کہا کہ اس وقت آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی اسٹار پلیئرز سمیت دنیا بھر کے بڑے نام جلوہ گر ہورہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ متحدہ عرب امارات کرکٹ کی بڑی کامیابی ہے کہ آئی سی سی کی طرف آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے ریکارڈز کو لسٹ اے کا آفیشل اسٹیٹس دیا گیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ دنیائے کرکٹ کے تیزترین بولر پاکستان کے شعیب اختر کو آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا۔

شارجہ میں 19 جنوری سے انٹرنیشنل کرکٹ لیگ کا دوسرا ایڈیشن شروع ہوگا جس میں پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی سمیت دنیا بھر کے نامور کرکٹرز ایکشن میں ہوں گے۔