ترک فٹبال سپر لیگ میں ٹیم کے صدر نے میچ برابر ہونے پر ریفری کو گراؤنڈ میں مُکا دے مارا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترک فٹبال سپر لیگ میں ٹیم کے صدر فاروق کوکا نے اضافی وقت میں میچ برابر ہونے پر ریفری بالیل میلر کو مکا مارا جس کے بعد ترکش لیگ ملتوی کردی گئی اور ٹیم کے صدر کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اسپتال میں وزیر نے صدر رجب طیب اردوان سے ریفری کی فون پر بات کروائی، اردوان نے ریفری کی خیریت دریافت کی۔
رپورٹ کے مطابق میچ ریفری کی جانب سے 7 منٹ کا انجری ٹائم دیا گیا جس کے آخری منٹ میں رائزس پور نے گول برابر کردیا، یہ بات انقرہ گوکو کے صدر فاروق کوکا کو ناگوار گزری اور انہوں نے فیلڈ میں داخل ہوکر میچ ریفری کو زوردار مکا مارا۔
یہ منظر دیکھ کر میدان میں بھگدڑ مچ گئی جس سے ریفری بالیل میلر مزید زخمی ہوئےجس کے بعد طبی امداد کے لیے انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔
ترک عدالت نے فاروق کوکا کی گرفتاری کا حکم دیا جبکہ تشدد کے الزام میں دو دیگر ملزمان کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔