فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا نائب کپتان مقرر کردیا گیا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے پرتھ میں شروع ہوگا۔ شان مسعود قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ شاہین شاہ آفریدی نائب کپتان کی ذمہ داریاں سمبھالیں گے۔
ایک بیان میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاہین شاہ آفریدی قومی ٹیم کے وائس کپتان کے فرائض انجام دیں گے۔