سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کی کمی کے بعد 2045 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دریں اثنا مقامی صرافہ بازاروں میں ہفتے کے روز 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 14 ہزار 300  جبکہ  فی 10 گرام سونے کی قیمت  1028 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 83 ہزار 728  روپے ہو گئی۔

علاوہ ازیں ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔