الیکٹرانک ووٹنگ مشین


دنیا کے کئی ممالک میں الیکشن الیکٹرانک مشین کے ذریعے کئے جا رہے ہیں کہ جو کیمرے کی آنکھ کی طرح کبھی بھی جھوٹ نہیں بولتی اگر اس کے استعمال میں کوئی چھوٹی موٹی غلطی یا کمی بیشی کی رپورٹ ملی ہے تو لازم اس کے تدارک کا بندوبست بھی کیا گیا ہے الیکشن کمیشن کو ابھی سے ہی اس ضمن میں ضروری ہوم ورک شروع کر دینا چاہیے تاکہ اس مشین کے بارے میں کسی کے اگر کوئی تحفظات ہوں تو ان کا حل بر وقت نکال لیا جائے ہماری سمجھ سے یہ بات بالاتر ہے کہ آ خر وطن عزیز میں اس کو ابھی تک متعارف کیوں نہیں کرایا جاسکا کیا چند لوگوں کا کہنا ہے کہ اسکو پاکستان میں وہ لوگ متعارف نہیں کرانا چاہتے جو دھاندلی کے رستے ایوان اقتدار میں گھسنا چاہتے ہیں۔  سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے بڑے پتے کی بات کی ہے کہ عوام کی نظریں عدالت نہیں پارلیمان پر ہونی چاہئیں اور بنیادی حقوق سے متصادم نہ ہونے والے قوانین کو سراہناچاہئے۔ رمضان میں ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف سول انتظامیہ کو چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے کاروائی کرنے کے حکم پر ہم صرف یہ عرض کرنا چاہیں گے کہ جب تک انتظامیہ گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کو جیل میں ڈال کر انہیں نشان عبرت نہیں بنائے گی اور جب تک ذخیرہ اندوزوں کے ذخیرہ کئے گئے گوداموں سے برآمد شدہ سامان کو بحق سرکار ضبط کر کے اسے نیلام عام نہیں کیا جائے گا اور جن گوداموں میں اشیاء خوردونوش کو ذخیرہ کیا گیا ہے ان کو سر بمہر نہیں کیا جائے گا تب تک یہ یہ کاروائیاں بے سود ہی رہیں گی۔ امریکہ بہانے ڈھونڈ رہا ہے کہ کسی نہ کسی بات کو جواز بنا کر وہ دنیا میں چین کو بدنام کرے اور اس کے لئے مسائل بھی پیدا کرے عرصہ دراز سے وہ تائیوان کی ہلہ شیری تو کرہی رہا تھا اب اس نے چین کے خلاف ایک اور پراپیگنڈے پر زور دے رکھا ہے اور دنیا کو وہ یہ تاثر دے رہا ہے کہ چین اپنے بعض صوبوں بشمول سنکیانگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے چین نے امریکہ کو اس قسم کے پراپیگنڈے سے باز رہنے کی ہدایت کی۔