ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار مزید بڑھ گئی اور ایک ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار پھر سے تیز ہوگئی ہے اور مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں اضافہ کا رجحان جاری رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1.30 فیصد اضافہ ہو ا ہے جبکہ اس سے پچھلے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں 0.45 فیصد کا اضافہ ہوا تھا جبکہ حالیہ ہفتے سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح بھی 21.69 فیصد سے بڑھ کر 23.03 فیصد ہوگئی ہے۔
پیاز کی قیمتوں میں پانچ فیصد، سرخ مرچ پاؤڈرکی قیمتوں میں1 فیصد، ایری سکس باسمتی ٹوٹا چاو ل کی قیمتوں میں1 فیصد، لہسن کی قیمتوں میں 1.32 فیصد، کایری سکس باسمتی چاول کی قیمتوں میں 08.1 فیصد، روٹی میں 52.0 فیصد،آٹے کی قیمتوں میں 5.05 فیصد اور چینی کی قیمتوں میں20.0 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔