کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5 ہزار 400 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 5400 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 76 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے، اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 4630 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 37 ہزار 311 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 65 ڈالر کم ہوکر 2762 ڈالر فی اونس ہے۔