خوبصورت بال چاہتے ہیں؟ تو یہ چار "خاموش قاتل" عادتیں فوراً چھوڑ دیں

لمبے، گھنے اور چمکدار بال ہر خاتون کا خواب ہوتے ہیں، مگر اکثر خواتین یہ شکایت کرتی ہیں کہ محنت کے باوجود بال گر رہے ہیں یا روکھے ہو گئے ہیں۔ اس کی اصل وجہ بعض وہ عادتیں ہیں جنہیں روزمرہ معمول کا حصہ سمجھا جاتا ہے مگر وہ بالوں کو شدید نقصان پہنچا رہی ہوتی ہیں۔
روزانہ یا بار بار شیمپو کرنا
بالوں کو بار بار دھونا سر کی جلد پر موجود قدرتی تیل کو ختم کر دیتا ہے، جس سے بال خشک، کمزور اور بے جان ہو جاتے ہیں۔
ہیٹ اسٹائلنگ ٹولز کا حد سے زیادہ استعمال
بالوں کو سیدھا یا کرل کرنے والے ہیٹرز بالوں کی قدرتی ساخت کو نقصان پہنچاتے ہیں اور بال وقت سے پہلے جھڑنے لگتے ہیں۔
بالوں کو بہت زور سے باندھنا
بالوں کو ٹائٹ پونی ٹیل یا چوٹی میں باندھنے سے جڑوں پر دباؤ آتا ہے، جس سے وہ کمزور ہو جاتی ہیں اور بال گرنے لگتے ہیں۔
سر کی جلد کی نگہداشت نہ کرنا
صرف شیمپو کرنا کافی نہیں، وقتاً فوقتاً تیل لگا کر بالوں کی جڑوں کا مساج ضروری ہے تاکہ خون کی گردش بہتر ہو اور نشوونما میں اضافہ ہو۔