کراچی:غصہ کرنے والا باپ بیٹوں کے ہاتھوں قتل

کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، جہاں دو نوجوان بیٹوں نے اپنے ہی والد کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان باپ کی لاش کو موٹر سائیکل پر لے جا کر ٹھکانے لگانے کی کوشش کر رہے تھے کہ مشکوک حرکات دیکھ کر پولیس نے انہیں روک لیا اور تفتیش پر لرزہ خیز حقیقت سامنے آ گئی۔

مقتول کی شناخت حکیم خاور انجم کے طور پر ہوئی ہے، جن کا تعلق میرپور خاص سے تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بیٹوں نے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ ان کے والد گزشتہ کچھ عرصے سے شدید غصے کا شکار تھے اور معمولی بات پر بھی تلخ رویہ اختیار کرتے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال قتل کے پیچھے محرکات پر مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں اور حتمی رائے تفتیش مکمل ہونے کے بعد دی جائے گی۔