دالبندین: فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار شہید

بلوچستان کے علاقے دالبندین میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو اہلکار شہید ہو گئے جبکہ ڈی ایس پی محمد عابد زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ایک ملزم ہلاک اور دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

زخمی افسر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔