طالبہ سے زیادتی پر مجرم کو مرتے دم تک پھانسی دینے کا فیصلہ

راولپنڈی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے 20 سالہ طالبہ سے جبری زیادتی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو سزائے موت کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق، مجرم ارشد محمود اچھو کو مرتے دم تک پھانسی پر لٹکانے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اسے 5 لاکھ روپے ہرجانہ اور 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔


واقعہ 20 جولائی 2024 کو اس وقت پیش آیا جب متاثرہ لڑکی کی والدہ گھروں میں کام کے لیے گئی تھیں، اور ملزم نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گن پوائنٹ پر زیادتی کی۔