لاہور:غلط انجکشن سے 10 ماہ کی بچی جاں بحق

لاہور کے علاقے شفیق آباد میں ایک کمسن فرشتہ غلط علاج کی نذر ہو گئی۔ دس ماہ کی عروج کو اس وقت زندگی سے ہاتھ دھونا پڑا جب والدین اسے ڈاکٹر کے پاس صحت کی امید لے کر گئے، مگر مبینہ طور پر غلط انجکشن نے اُسے ہمیشہ کے لیے خاموش کر دیا۔
بچی کے والد دلشاد کے مطابق ڈاکٹر دانش نے بچی کو انجکشن لگایا، جس کے فوراً بعد اس کی حالت بگڑ گئی۔ عروج کو فوراً میو اسپتال لے جایا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔
بچی کی موت نے علاقہ مکینوں اور سوشل میڈیا پر غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے، اور لوگ ڈاکٹر کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔