حکومت کا بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کے فروغ کا اعلان

پاکستانی حکومت نے بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کی ترقی کے لیے 2 ہزار میگاواٹ بجلی مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق، اس منصوبے کا مقصد اضافی بجلی کو منافع بخش بنانا، ہائی ٹیک ملازمتیں پیدا کرنا، اربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنا اور حکومتی آمدن میں اضافہ کرنا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان کے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں معاون ثابت ہوگا، جبکہ پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے اسے عالمی کرپٹو اور اے آئی پاور ہاؤس بننے کی راہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ بٹ کوائن ایک کرپٹو کرنسی ہے، جسے کسی مالیاتی ادارے کے ذریعے کنٹرول نہیں کیا جاتا۔