اسلام آباد: حکومت نے آئندہ مالی سال میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1,311 ارب روپے کی وصولی کا ہدف مقرر کر دیا ہے، جو گزشتہ مالی سال کے ہدف سے 194 ارب روپے زیادہ ہے۔
جولائی 2024 سے مارچ 2025 تک 833 ارب روپے پہلے ہی وصول کیے جا چکے ہیں، جبکہ 2023-24 میں مجموعی وصولی 1,019 ارب روپے رہی تھی۔
لیوی کی شرح پہلے ہی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، جہاں پیٹرول پر فی لیٹر 78 روپے 2 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 77 روپے 1 پیسہ وصول کیے جا رہے ہیں۔
آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت حکومت ریونیو اہداف بڑھانے کے لیے پیٹرولیم لیوی میں مزید اضافہ کرنے جا رہی ہے، جس سے ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافہ اور مہنگائی کی نئی لہر متوقع ہے۔