پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔
ٹریڈنگ کے دوران پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس میں 155 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 376 پوائنٹس پر آگیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 533 کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 221 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔