گوگل نے کروم ویب براؤزر میں ایک نیا سیکیورٹی فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جو صارفین کو ہیک شدہ پاس ورڈز سے بچانے کے لیے خودکار اقدامات کرے گا۔
یہ فیچر اس وقت متحرک ہوگا جب صارف کا پاس ورڈ کسی ڈیٹا بریچ میں افشا ہو جائے گا، اور براؤزر خودکار طور پر نیا، مضبوط پاس ورڈ تجویز کرکے، صارف کی اجازت سے، اسے پرانے کی جگہ اپ ڈیٹ کر دے گا۔
گوگل کے مطابق، کروم کا پاس ورڈ منیجر پہلے ہی کمزور پاس ورڈز کے بارے میں خبردار کرتا ہے، مگر زیادہ تر صارفین انہیں تبدیل کرنے کی زحمت نہیں کرتے۔
یہ فیچر رواں سال کسی وقت باضابطہ طور پر متعارف کرایا جائے گا، اور گوگل نے ڈویلپرز کو اپنی ویب سائٹس اور ایپس کو اس تبدیلی کے لیے تیار کرنے کی ہدایت کی ہے