واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے چیٹ میڈیا ہب نامی نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد چیٹ میں موجود تصاویر، ویڈیوز، جفس، ڈاکیومنٹس اور لنکس کو ایک ہی جگہ پر جمع کرنا ہے تاکہ صارفین انہیں آسانی سے دیکھ اور منظم کر سکیں۔
یہ فیچر واٹس ایپ ویب کے لیے تیار کیا جا رہا ہے، جہاں سائیڈبار میں ایک نیا بٹن شامل ہوگا، جس پر کلک کرنے سے تمام میڈیا فائلز ایک ہی جگہ پر دستیاب ہوں گی، چاہے وہ کسی بھی چیٹ سے شیئر کی گئی ہوں۔
اگر صارفین کو یاد نہیں کہ انہوں نے کوئی مخصوص فائل کس چیٹ میں بھیجی تھی، تو انہیں ہر چیٹ کھولنے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ میڈیا ہب کے ذریعے وہ آسانی سے تلاش کی جا سکے گی۔
فی الحال یہ فیچر ابتدائی مرحلے میں ہے، اور واٹس ایپ نے اس کی حتمی ریلیز کی کوئی تاریخ نہیں دی، تاہم امکان ہے کہ یہ جلد ہی عام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا