ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے خریداروں کو ریلیف ملا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 2600 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 51 ہزار 500 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2228 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 1 ہزار 354 روپے مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 26 ڈالر کمی کے بعد 3331 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
