سعودی عرب نے حج 2025 کے دوران بچوں کے داخلے پر پابندی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ فیصلہ فروری 2025 میں سامنے آیا، جس کا مقصد حج کے دوران بڑھتے ہوئے ہجوم کے پیش نظر بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق، حج کے ایام میں رش بے حد بڑھ جاتا ہے، جس کے باعث بچوں کو محفوظ رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اسی لیے ان کی شرکت پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔
دوسری جانب، حج کوٹہ میں اضافے کے باوجود 67 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج پرائیویٹ اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا نہیں کر ۔سکیں گے، حالانکہ پاکستان کو اس سال 10 ہزار اضافی کوٹہ دیا گیا تھا