بجٹ 2025-26 - جائیداد کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی ، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کمرشل جائیدادوں، پلاٹوں اور گھروں کے ٹرانسفر پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے جبکہ وفاقی حکومت نے مورگیج فنانسنگ کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ 2025-26 اسمبلی میں پیش کررہے ہیں۔ے۔

انہوں نے بتایا کہ جائیداد کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی کردی گئی، ودہولڈنگ ٹیکس 4 فیصد سے کم کرکے ڈھائی فیصد کیا گیا ہے، دوسری سلیب میں 3.5 فیصد سے کمی کی گئی جو اب 2 فیصد ہوگا، تیسرا سلیب 3 فیصد سے کم کرکے 1.5 فیصد کردیا گیا ہے۔

بجٹ 25-26 کے مطابق کمرشل جائیدادوں، پلاٹوں اور گھروں کے ٹرانسفر پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ بجٹ میں ان پر 7 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی تھی۔

وفاقی حکومت نے مورگیج فنانسنگ کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے بجٹ میں 10 مرلہ تک کے گھروں اور 2 ہزار مربع فٹ کے فلیٹس پر ٹیکس کریڈٹ کا اعلان کردیا گیا۔

وفاقی بجٹ 25-26 میں اسلام آباد میں جائیداد کی خریداری پر اسٹامپ پیپر ڈیوٹی 4 فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کردی گئی ہے۔