وفاقی حکومت نے بجٹ 26-2025 میں انکم ٹیکس سلیبز میں رد و بدل کی تجاویز دی ہیں۔
بجٹ تجاویزکے مطابق آپ کی تنخواہ پر اب کتنا ٹیکس کٹے گا یہ جانے کے لیے جیو انکم ٹیکس کیلکولیٹر استعمال کیجیے۔
بجٹ تقریرکے مطابق 6 لاکھ روپے سے 12 لاکھ روپے تک سالانہ تنخواہ پانے والوں کے لیے ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے کم کر کے صرف ایک فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
بجٹ تقریرکے مطابق 12 لاکھ سالانہ آمدنی والے تنخواہ داروں پر ٹیکس کی رقم کو 30 ہزار سے کم کر کے 6 ہزار کر دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
جو لوگ 22 لاکھ روپے تک سالانہ تنخواہ لیتے ہیں اُن کے لیے کم سے کم ٹیکس کی شرح 15 فیصد کے بجائے 11 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اسی طرح زیادہ تنخواہیں حاصل کرنے والوں کے لیے بھی ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
بائیس لاکھ روپے سے 32 لاکھ روپے سالانہ تک تنخواہ لینے والوں کے لیے ٹیکس کی شرح 25 فیصد سے کم کر کے 23 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔