بجٹ میں دس وزارتوں کے رائیٹ سائزنگ کی منظوری،40ہزار اسامیاں ختم

وفاقی بجٹ میں دس وزارتوں کے رائیٹ سائزنگ کی منظوری دی گئی ہے چالیس ہزار خالی اسامیوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔

8 وزارتوں کے حوالے سے تجاویز زیر غور ہیں پنشن سکیم میں اصلاحات کی ہیں، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنا اہم ترجیح ہے، 99 لاکھ مستحق خاندانوں کو امداد فراہم کی گئی۔

ڈیجیٹل گورننس کے حوالے سے پاکستان کی خدمات کو بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے، ایکسپورٹس کو بڑھانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے، 95 ہزار سے زائد ایس ایم ایز کو مالی امداد فراہم کی گئی۔

اسی طرح 2028 تک ایس ایم ای فنانسنگ کو 1100 ارب تک پہنچانے کا عزم ہے، وزیراعظم سماجی اور اقتصادی ترقی کی سکیموں کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں اوورسیز پاکستانی ہمارا اہم اثاثہ ہیں۔