ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر چینی دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا اس حملے کے بدترین اثرات پر بیجنگ کو گہری تشویش ہے۔
چینی دفتر خارجہ کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ایران پر اسرائیلی حملے کو چین گہری نظر سے دیکھ رہا ہے،اس حملے کے بدترین اثرات پر بیجنگ کو گہری تشویش ہے،جارحیت کا مظاہرہ کسی فریق کے مفاد میں نہیں ہے۔
مزید کہاچین خطے کے امن و استحکام کیلئے کام کرنے پر زور دیتا ہے،کشیدگی کم کرنے کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔