کابل۔افغان طالبان نے امریکی نیٹ ورک سی بی ایس نیوز کو ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کے صدارتی الیکشن جیت جانے اور افغانستان سے فوجیں نکال لینے کے لیے پرامید ہیں۔
صدر ٹرمپ کے قریبی حلقوں کی طرف سے طالبان کے بیان کو رد کیا گیا ہے۔
ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ایک ترجمان کہا کہ صدر ہر صورت میں امریکی مفادات کا تحفظ کریں گے۔
اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ کرسمس تک افغانستان سے تمام امریکی فوجی واپس بلا لیے جائیں۔