ابوظبی:افغانستان سے فرار ہونے والے سابق صدر اشرف غنی نے اپنے بھاگنے کی وضاحت جاری کرتے ہوئے افغان قوم سے معافی مانگ لی۔
ٹویٹر پر سابق صدر اشرف غنی نے بیان میں لکھا ہے کہ کابل چھوڑنا ان کی زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ تھا۔
ان کا کہنا تھا وہ صدارتی محل کی سکیورٹی کی جانب سے مشورے کے بعد شہر کو 1990 ء کی خانہ جنگی جیسی صورتحال سے سے بچانے کے لیے وہاں سے چلے گئے تاکہ سڑکوں پر خوفناک لڑائی نہ چھڑ جائے۔
اشرف غنی کا کہنا تھا کہ کابل کو چھوڑنا میرے لیے زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ تھا لیکن بندوقوں کو خاموش رکھنے اور کابل کے ساٹھ لاکھ شہریوں کو محفوظ رکھنے کا یہی واحد راستہ تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا میں نے اپنی زندگی کے 20 سال افغان لوگوں، جمہوریت اور ریاست کی بقا کے لیے کام کرنے کے لیے وقف کردیے۔ اپنے لوگوں اور اپنے نظریے کو چھوڑنے کا میرا ہرگز کبھی ارادہ نہیں تھا۔
سابق افغان صدر کا کہنا تھا کہ یہ وقت مناسب نہیں ہے کہ وہ اپنے چلے جانے کے واقعات کی تفصیلات بتائیں تاہم وہ وہ اس بارے میں مستقبل قریب میں تفصیلات فراہم کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ان پر افغان عوام کی ملکیت لاکھوں ڈالرساتھ لے جانے بے بنیاد الزامات کی وضاحت دینا ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ الزامات مکمل طور پر اور قطعی غلط ہیں۔
ان کہنا تھا کہ کہ بدعنوانی ایک طاعون ہے جس نے ہمارے ملک کو دہائیوں سے سے جکڑ رکھا تھا اور بحیثیت صدر میری توجہ کا مرکز بد عنوانی کا خاتمہ تھا، مجھے یہ عفریت ورثے میں ملی جسے شکست دینا آسان نہیں تھا۔
اشرف غنی کا کہنا تھا کہ ان کے اور ان کی اہلیہ کے اثاثے سے ظاہر کیے گئے تھے اور انھوں نے پیش کش کی کہ اقوام متحدہ یا کسی آزاد ادارے سے وہ اپنا سرکاری آڈٹ یا معاشی تحقیقات کروانے کو تیار ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے قریبی اتحادی بھی اپنا معاشی آڈٹ کرانے کو تیار ہیں۔انھوں نے دیگر سابق سینئر حکام اور سیاسی شخصیات سے بھی ایسا ہی کرنے کو کہا۔
اپنے بیان میں اشرف غنی نے تمام افغانوں خصوصاً افغان فوجیوں اور ان کے خاندانوں کی گذشتہ 40 سال کے دوران قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
انھوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ان قربانیوں کا یہ باب بھی اسی المیے پر ختم ہوا جو ان کے آبا ؤ اجداد کو دیکھنا اور ان کے ملک کو استحکام نہ مل سکا۔