پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ افغانستان پہنچ گئی

حکومت پاکستان کی جانب سے افغان عوام کے لئے بھجوا یئے گئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ افغانستان پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے تین ’سی۔ 130‘ جہاز خوراک اور ادویات پر مشتمل امدادی سامان لے کر افغانستان پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق فوری امدادی سامان کی بذریعہ ہوائی جہاز فراہمی کے بعد مزید سامان سڑک کے راستے بھجوانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت موجودہ مشکل ماحول میں افغان بھائیوں کی ہرممکن حد تک مدد جاری رکھے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان عالمی برادری پر زور دیتا ہے کہ افغانستان کے عوام کی مدد کے لئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ ممکنہ انسانی بحران سے بچا جاسکے۔