خیبر پختونخوا کےملازمین کو بھی  ڈسپیر ٹی ریڈکشن الاؤنس دینے کی منظوری

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے بھی وفاقی حکو مت کی طرز پر 6 لاکھ22 ہزار ملازمین کو ڈسپیر ٹی ریڈکشن الاؤنس دینے کی منظوری دے دی ہے۔

 اس ضمن میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ایک سمری کی منظوری دے دی ہے یہ الاؤنس 2017 کے پے سکیل کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا تا ہم محکمہ خزانہ کی طرف سے تجویز کر دہ ایک فیصد پنشن فنڈ کی کٹوتی کو آئندہ بجٹ تک مؤ خر کر دیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ایک سمری وزیر اعلیٰ کی منظوری کے لئے بھیجی گئی جو منظور کر لی گئی ہے بتا یا گیا ہے کہ گریڈ ایک سے انیس تک صو بائی ملازمین کو 15 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس دیا جائے گا یہ الاؤنس یکم مارچ سے پندرہ فیصد کے حساب سے ملے گا اور اسی سطح پر منجمد کر دیا جائے گا۔

الاؤنس کی شرائط کے مطابق یہ الاؤنس ان ملازمین کو نہیں ملے گا جو پہلے سے بنیادی تنخواہ کے 100 فیصد یا اس سے زیا دہ کے خصو صی الاؤنس لے رہے ہیں۔

پنشن کی ادائیگی میں اس الاؤنس کا شمار نہیں ہو گا تا ہم انکم ٹیکس کی کٹوتی ہو گی یہ الاؤنس تنخواہ کے ساتھ لی گئی چھٹیوں میں بھی ملے گا یہ الاؤنس پنشن کی ادائیگی کے لئے شمار نہیں ہو گا جو ملازمین ڈیپوٹیشن پر ہوں گے ان کو بھی نہیں ملے گا تا ہم محکمے کو واپسی پران کو یہ الاؤنس ملے گا۔

اس الاؤنس سے 6 لاکھ  22 ہزار ملازمین مستفید ہوں گے اس پر اضافی اخراجات کا تخمینہ سالانہ 3 ارب 8 کروڑ 73 لاکھ سے زائد لگایا گیا ہے۔