پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور،ایبٹ آباد، سوات سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں پشاور، چترال، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں آج بادل برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی توقع ہے۔جبکہ لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔

دوسری جانب  سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی ہے۔