این اے 33 ہنگو میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ

ہنگو: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ این اے 33 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔

ہنگو میں قومی اسمبلی کی نشست کے لیے پی ٹی آئی، جے یو آئی ف اور اے این پی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ 210 پولنگ اسٹیشنز پر 3 لاکھ 14 ہزار 77 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

یہ نشست تحریک انصاف کے ایم این اے حاجی خیال کے انتقال بعد خالی ہوئی تھی اور پی ٹی آئی نے اس نشست کے لیے حاجی خیال کے بیٹے کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔