شمالی وزیرستان میں چاند نظر آگیا، اتوار کو عیدالفطر منانے کا اعلان 

شمالی وزیرستان:شمالی وزیرستان میں شوال کا چاند نظر آنے پر کل بروز اتوار عید الفطرمنانے کا اعلان کردیا گیا  ہے۔ 

شمالی وزیرستان میں عیدالفطر کاچاند نظر آنے سے متعلق 9 گواہان کو جید علما کرام کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔

 میرعلی فقیران جامع مسجد میں مفتی شیر اکبر نے پانچ گواہان سے گواہی لیکر کل بروز اتوار عید الفطر کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ آج سعودی عرب نے چاند نظر نہ آنے پر عید الفطر پیر کے روز منانے کا اعلان کیا ہے۔

 پاکستان میں محکمہ موسمیات کی جانب سے کل بروز اتوار چاند نظر نہ آنے کی پیشگو ئی کی  گئِ  ہے جس سے پاکستان میں عید الفطر منگل کے روز ہونے کے قوی امکانات ہیں۔