مفتی شہاب نے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا، ملک میں تین عیدیں

صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور  میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی نے کل عید الفطر کا اعلان کردیا۔

مفتی پوپلزئی کی زیرصدارت غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور کی مسجد قاسم خان میں ہوا۔

مسجد قاسم خان میں اعلان کرتے ہوئے مفتی پوپلزئی کا کہنا تھاکہ شوال کا  چاند نظر آگیا ہے لہٰذا یکم شوال المکرم اور عیدالفطر پیر 2 مئی 2022 کو عیدالفطر ہوگی۔

خیال رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک میں چاند نظر نہ آنے اور 3 مئی کو عید الفطر کا اعلان کیا ہے۔

س بار ملک میں د و کے بجائے تین عیدیں منائی جائیگی۔مقامی شہادتوں کی بنیاد پر شمالی وزیرستان اور بعض دیگر علاقوں میں اتوار کو عید منائی گئی۔

 مسجد قاسم علی خان اور دیگر مقامی کمیٹیوں کے اعلانات کی روشنی میں پشاور سمیت صوبہ کے اکثر اضلاع میں پیر کو عید منائی جارہی ہے۔

 ملک کے دیگر حصوں میں مرکزی کمیٹی کے اعلان کے مطابق منگل کو عید منائی جائے گی۔