آرمی چیف اور عمران خان کے درمیان کوئی ناراضگی نہیں، پرویز خٹک 

نوشہرہ:تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد واپس لینے کیلئے اس وقت کی اپوزیشن کو آرمی چیف کے ذریعے کوئی مشروط مذاکرات کی دعوت نہیں دی گئی تھی۔

 عمران خان اور آرمی چیف کے درمیان کوئی ناراضگی نہیں مجھ سے زیادہ کسی کونہیں پتہ کوئی ناراضگی نہیں آرمی چیف اور فوج کے ساتھ جو تعلقات پہلے تھے اب بھی ویسے ہی ہیں مگر حالات تبدیل ہوچکے ہیں۔

تحریک انصاف خیبرپختونخوا اسمبلی سے استعفیٰ نہیں دے گی۔خیبرپختونخوا اسمبلی کا کوتوڑنے کا بھی کوئی آپشن زیرغور نہیں۔

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کی تجویز ان کے ذریعے اپوزیشن کو دی گئی تھی۔اپوزیشن کو اقتدار میں لانے کے لیے امریکہ سمیت دیگر ممالک نے اپنا کام دکھایا ہے۔ امریکی دھمکی آمیزخط ایک حقیقت ہے۔

 امپورٹڈ حکمران مسجد نبوی ﷺ کے باہر واقعہ کوغلط رنگ دیکر جھوٹے مقدمات قائم کررہے ہیں۔یہ جہاں مرضی جائیں عوام کو ان سے نفرت ہے۔مجھ کو سب پتہ ہے ان ڈاکوؤں نے کیا کام کئے ہیں بہت جلد ان کابوریا بستر گول ہونے والا ہے۔

 سیاسی علما ٗ نے ملک تباہ و برباد کردیاہے مساجد میں سیاست کرتے ہیں۔عوا کو کہتا ہوں کہ جو بھی مولوی مسجد میں اسلام اور دین کے علاوہ کوئی سیاسی بات کرے عوام ان کو مساجد سے باہر پھینک دیں۔

عوام عمران خان کے لیے نہیں ملک کی بقا ء و سالمیت کے لیے باہر نکلیں۔ملک پر امریکہ قبضہ کرنا چاہتا ہے امریکہ نے اپنے پھٹویہاں بٹھا دیے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن پہلے امریکہ کے خلاف باتیں کرتا تھا آج مولانا ان کا غلام خاص بن چکا ہے۔نواز شریف اور شہباز شریف اپنی چوریاں چھپانے کے لیے امریکہ کی چھتری کے نیچے پناہ لے رہے ہیں۔مگر پاکستانی کبھی بھی امریکہ غلامی قبول نہیں کریں گئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آبائی گاؤں مانکی شریف میں خصوصی انٹریو کرتے ہوئے کیا۔تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے مزید کہا کہ میں پاکستانی عوام کو عید الفطر کی دلی مبارک باد دیتا ہوں عوام عمران خان کی کال پر باہر نکلیں۔