اسلام آباد: وزیرخزانہ خیبرپختونخواہ تیمورسلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل ثابت کردیں کہ میں نے آئی ایم ایف کو خط لکھا ہے تو میں استعفیٰ دے دوں گا۔
اگر مفتاح ثابت نہ کرسکے تو خود مستعفی ہوجائیں، مفتاح اسماعیل کو پتہ ہے کہ میں نے آئی ایم ایف کو خط نہیں لکھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس میں یہ کہا کہ میں نے آئی ایم ایف کو خط لکھا، جبکہ مفتاح اسماعیل کو پتہ ہے کہ میں نے آئی ایم ایف کو خط نہیں لکھا۔
تیمور سلیم جھگڑا نے چیلنج کیا کہ مفتاح اسماعیل ثابت کریں میں نے آئی ایم ایف کو خط لکھا،ثابت ہوا تو استعفی دے دوں گا، مفتاح اسماعیل ثا بت نہ کرسکے تو وہ خود مستعفی ہوں۔