خیبر پختونخوا حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے معاوضوں کا اعلان

پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے بھی  سیلاب متاثرین کیلئے معاوضوں کا اعلان کردیا،صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جاں بحق فرد کے ورثاء کو 8 لاکھ  جبکہ زخمی کو دو لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

 اعلامیے کے مطابق مکمل تباہ ہونے والے گھروں کو چار لاکھ اور جزوی نقصان پہنچنے والے گھروں کو ایک 60 ہزار روپے دیے جائیں گے، ہلاک ہونے والے بڑے جانوروں کے مالکان کو 60 ہزار اور چھوٹے جانوروں کے مالکان کو 8 ہزار روپے ملے گے۔

اسی طرح فصلیں تباہ ہونے کے عوض بھی زرتلافی دیا جائے گا، فصلوں کو نقصان پہنچنے کا معاوضہ 10 ہزار روپے فی ایکڑ مقرر کیا گیا ہے، فصلیں تباہ ہونے والے متاثرہ خاندانوں کو ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے، 80 ہزار روپے معاوضہ فی متاثرہ باغ کے مالک کو دیا جائے گا۔