میری کال کا وقت دور نہیں، ووٹ کے ذریعے پر امن انقلاب آنے دو، عمران خان 

چارسدہ:پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میری کال کا وقت دور نہیں، ووٹ کے ذریعے پرامن انقلاب آنے دو۔

 مجھے خوف ہے اگر پرامن انقلاب کا دروازہ روکا تو پھر کھیل سب کے ہاتھ سے نکل جائے گا،ملک کونقصان ہوگا۔

ہم نے کسی سپر پاور کی غلامی نہیں کر نی، ہمیں اپنی نبیؐ کی سیرت کے مطابق چلنا ہوگا،میں سیاست چمکانے کے لیے مدینہ کی ریاست کی بات نہیں کرتا۔

 فضل الرحمان کو پیسہ دو کوئی بھی فتویٰ دلوا لو،اگراللہ نے اگلی باری دی تو جس کی دولت بیرون ملک ہو اسے وزیر نہیں بناؤں گا۔

امپورٹڈ حکومت اورحمایت کرنے والے کو پیغام ہے جومرضی کرلیں یہ میچ اب آپ جیت نہیں سکتے،جتنی دیرالیکشن نہیں کرائیں گے معیشت اتنا ہی نیچے جائے گی۔

سندھ میں آصف زرداری بیٹھا ہے کوئی بھی پیسے دینے کوتیارنہیں،آصف زرداری کو بٹھانے کا مقصد بلے کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھانا ہے،سیلاب متاثرین کیلئے اتوار کو ایک مرتبہ پھر ٹیلی تھون کروں گا۔ مزید پیسے اکٹھے کروں گا۔ملاکنڈ میں امن وامان کی صورتحال ٹھیک کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

 پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ چارسدہ والو! آپ نے میرے ساتھ حقیقی آزادی کیلئے نکلنا ہے۔

 انہوں نے کہاکہ وزیراعظم دنیا میں ہاتھ پھیلا رہا ہے شرم نہیں آتی، شہبازشریف کہتا ہے مانگنے کیلئے نہیں آیا مجبورہوں۔ انہوں نے اقتدارمیں آ کر چوری کے 1100ارب معاف کرا لیا، شہباز شریف، حمزہ شہباز کو 16ارب کے کیس میں سزا ہونا تھی، کیس کے چار گواہان ہارٹ اٹیک سے مر گئے، جب انویسٹی گیشنن ہو گی تو پتا چلے گا انہیں مروایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کے دوران ڈالر 178 اور آج ڈالر 236 روپے تک چلا گیا، پاکستان کا روپیہ 30 فیصد گر گیا ہے، چوروں کی بیرون ملک دولت میں 30فیصد اضافہ ہوا، کبھی اس جماعت کو ووٹ نہ دینا جن لیڈروں کی جائیداد، بزنس بیرون ملک ہو، اگراللہ نے اگلی باری دی تو جس کی دولت بیرون ملک ہو اسے وزیر نہیں بناؤں گا، جس کا بیرون ملک پیسہ ہو گا وہ پاکستان کا وفادار نہیں ہو سکتا، جس کا جینا مرنا پاکستان ہووہ اپنے ملک کے لیے لڑے گا۔

آئی ایم ایف، ورلڈ بنک کہہ رہا ہے حکومت معیشت کو نہیں سنبھال سکتی،ملک کی انڈسٹریزبند، بیروز گاری بڑھ رہی ہے،آئی ایم ایف، ورلڈبنک کہہ رہا ہے ملک میں انتشار ہونے والا ہے،امپورٹڈ حکومت اوران کے پیچھے کھڑے ہونے والوں کو پیغام دیتا ہوں سن لیں،جوجوذمہ دارہے قوم اور اللہ معاف نہیں کریگا،پچاس روپے ملنے والا آٹا 100روپے تک چلا گیا ہے،آج قوم پوچھ رہی ہے کس نے سازش کی اور کون ملک کو نیچے لیکر آیا، امپورٹڈ حکومت ہر حربہ ہمارے خلاف استعمال کر رہی ہے۔

امپورٹڈ حکومت اورحمایت کرنے والے کو پیغام ہے جومرضی کرلیں یہ میچ اب آپ جیت نہیں سکتے،جتنی دیرالیکشن نہیں کرائیں گے معیشت اتنا ہی نیچے جائے گی۔عمران خان نے کہا کہ سندھ میں آصف زرداری بیٹھا ہے کوئی بھی پیسے دینے کوتیارنہیں،آصف زرداری کو بٹھانے کا مقصد بلے کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھانا ہے۔

 اتوار کو پھر سیلاب متاثرین کے لیے انٹرنینشل ٹیلی تھون کرونگا،دس ارب اکٹھا کر چکا مزید اکٹھا کرونگا،یہ چور اقتدار میں بیٹھے ہیں، دنیا میں کوئی بھی امداد دینے کو تیارنہیں،یہ اپنا پیسہ باہر لے گئے اور دنیا کو کہہ رہے ہیں پیسہ دو،حکومت کی ساری کوشش ہمیں اور میڈیا کو دبایا جائے۔


ملاکنڈ میں امن وامان کی صورتحال کا مسئلہ شروع ہوگیا ہے،وفاقی حکومت کواپنی ڈیوٹی پوری کرنی چاہیے،وفاقی حکومت امن وامان کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے،ملا کنڈ میں لا اینڈ آرڈرکی صورتحال بگڑتی جارہی ہے وفاقی حکومت اور ذمہ داروں کی ذمہ داری ہے اس کو ٹھیک کریں۔

پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ میری کال کا وقت زیادہ دور نہیں ہے، چوروں کی وجہ سے ملک دلدل میں ڈوبتا جا رہا ہے، دلدل سے نکلنے کا صرف ایک راستہ صاف اور شفاف الیکشن کرائے جائیں، ساری عوام ایک آواز میں کہہ رہی ہے ہمیں امپورٹڈ حکومت منظور نہیں، قوم کہہ رہی ہے ان چوروں کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے، ووٹ کے ذریعے پرامن انقلاب آنے دو، مجھے خوف ہے اگرپرامن انقلاب کا دروازہ روکا تو پھر کھیل سب کے ہاتھ سے نکل جائے گا پھرملک کونقصان ہوگا، ایک ہی راستہ صاف اور شفاف الیکشن کروائیں۔